سبزی منڈیوں میں بولی کے عمل کی مانیٹرنگ کے صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا

سبزی منڈیوں میں بولی کے عمل کی مانیٹرنگ کے صوبائی حکومت کے احکامات پر ...

ملتان (خبر نگار) پنجاب حکومت کی طرف سے سبزی منڈی میں بولی کے عمل کی مانیٹرنگ کرنے کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہوسکا صوبائی حکومت کی طرف ملتان سمیت صوبہ بھر کی تمام ضلعی انتظامیہ کو مہنگائی، گرانفروشی کی موثر طور پر(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

روک تھام کیلئے اپنے اپنے اضلاع کی سبزی اور فروٹ منڈیوں میں علی الصبح بولی کے عمل کی سختی سے مانیٹرنگ کے احکامات جاری کررکھے ہیں ضلع ملتان میں ماسوائے رمضان المبارک کے مہینے میں باقی پورا سال ان احکامات سے غفلت برتی جاتی ہے جس کے تمام تر فائدہ گرانفروش مافیا کو پہنچایا جارہا ہے رمضان المبارک کید وران ضلع ملتان میں ڈی سی او اور سی پی او روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی، فروٹ منڈی میں بولی کے عمل کی مانیٹرنگ کرکے بمع تصاویر مکمل رپورٹ پنجاب حکوتم کو ارسال کرتے تھے مگر اب ان احکامات پر عمل درآمد نہ ہونیکا تمام تر خمیازہ عوام بھگتنے پر مجبور ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر