ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے2اہلکاروں نے تبادلہ رکوانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگادیا

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے2اہلکاروں نے تبادلہ رکوانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور ...

ملتان(نمائندہ خصوصی)سینئر آڈیٹرز طاہر بخاری اور نادر مگسی نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے دونوں اہلکاروں نے اپنے ٹرانسفر کے احکامات پر عمل درآمد کینسل کروانے کیلئے ایک ایم پی اے کی خدمات حاصل کرلیں جبکہ ان دونوں آڈیٹرز کو ملتان میں واپس لانے کیلئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان کے2سابق آفیسران نے بھی اپنا اثرورسوخ استعمال کرنا شروع رکھا ہے۔ان میں سے ایک آفیسر کرپشن کی بنیاد پر ضلعی فنانس آفس سے ٹرانسفر کردیا گیا تھا لیکن اس نے بعد میں واسا (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

ملتان میں تعیناتی کروالی جبکہ دوسرے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کو مختلف شکایات کی روشنی میں ملتان سے ٹرانسفر کیا گیا معلوم ہوا ہے دونوں آفیسران اپنے پیاروں کو ملتان میں رکھنے کیلئے بھرپور زور لگارہے ہیں دوسری جانب سینئر آڈیٹرزطاہر بخاری اور نادر مگسی نے عدالتی فورم استعمال کرنے کا سوچ رہے ہیں مذکورہ دونوں آڈیٹرز کسی صورت میں ملتان کا چارج چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر