میٹروبسوں کی ڈرائیونگ پریکٹس کیلئے روٹ میں بی سی جی چوک تک توسیع

میٹروبسوں کی ڈرائیونگ پریکٹس کیلئے روٹ میں بی سی جی چوک تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی )ملتا ن میٹرو بس سسٹم پر میٹرو بسوں کی ڈرائیونگ پریکٹس کیلئے روٹ کا دا ئر ہ چو ک بی سی جی تک بڑ ھا دیا گیا ہے ۔اس سے پہلے ڈرائیو ر زبہا ء الدین زکر یا یونیو رسٹی سے بس روٹر ی چونگی نمبر 9 تک ڈرائیو نگ پریکٹس کررہے تھے ۔اس کے علا وہ روٹ پر میٹرو بسو ں کی تعد اد بھی بڑھا دی گئی ۔چند یو م تک پر یکٹس کے روٹ کا دا ئر ہ چو ک کمہا رانو الہ تک بڑ ھا دیا جا ئے گا ۔در یں اثنا ء میٹرو بس اسٹیشنز کے بر قی زینو ں اور سیڑ ھیوں پر ایلو مینم پینل لگا نے کا کا م شروع کر دیا گیا ہے ۔میٹرو بس اسٹیشنز (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
کے اند ر روشنی کیلئے ایل ای ڈ ی لا ئٹس لگا ئی جا رہی ہے ۔ میٹرو بس اسٹیشن چو نگی نمبر 9کو ما ڈ ل اسٹیشن بنادیا گیا ہے اور اسے ہر لحا ظ سے مکمل کر نے کیلئے بھر پور انداز کا م جا ری ہے۔تمام میٹرو بس اسٹیشنز کی لفٹ اور بر قی زینوں کو لوڈ شیڈ نگ کی صورت میں بجلی سے جنریٹر پر منتقل کر نے کیلئے آ ٹو میٹک نظا م منسلک کیا جا رہا ہے ۔علاوہ ازیں میٹرو بس رو ٹ پر پو دے اوردرخت لگا نے اور معروف چو کو ں پر فوارو ں کی تعمیر جا ری ہے ۔چوک کمہا راں وا لا میں بڑ ی بڑ ی آ ئی لینڈز میں خوبصو ر ت پو دے اور گھنے سایہ دار درخت لگا ئے جا رہے ہیں ۔میٹروبس رو ٹ مد نی چو ک کے اطرا ف میں بھی بکا ئن ،نیم ،امل تاس اور سکھ چین کے در خت لگا ئے جا رہے ہیں ۔ اس طر ح جنا ح پا ر ک اورریلو ے انڈر پاس کے درمیا ن گر ین بیلٹ اور فلا ئی اور کے نیچے سپین کی خوبصورت انداز میں لینڈ سکیپنگ کی جا ری ہے ۔میٹرو بس رو ٹ کے معروف چوکوں پر تعمیر ہو نے وا لے فوارو ں کی تعد اد 9 ہو گئی ہے ۔بی زیڈ یو ،نادر ن با ئی پاس ،چو نگی نمبر 9 ،خیا م سنیما چو ک ،دولت گیٹ چوک اور وہا ڑ ی چو ک پر فوار ے فعا ل کر دئیے گئے ہیں، جبکہ بی سی جی چو ک ،وہا ڑ ی چو ک کے علا وہ نا در ن با ئی پاس چو ک پر ایک اور فو ار ے کی تعمیر جاری ہے ۔