مخصوص نشستوں پر کامیابی نے منافقت کی سیاست دفن کر دی،افتخار نزیر

مخصوص نشستوں پر کامیابی نے منافقت کی سیاست دفن کر دی،افتخار نزیر

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان)ضلع کونسل خانیوال،میونسپل کمیٹی جہانیاں کی مخصوص نشستوں پر ہمارے گروپ کی کامیابی عوامی اعتما د کا مظہر ہے،ہر سطح پر ہمارے گروپ کی کامیابی دوستوں ،گروپ کے مشترکہ تعاون اور حلقہ کی عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے،میونسپل کمیٹی جہانیاں ،ضلع کونسل خانیوال کی مخصوص نشستوں پر ہمارے گروپ کی کامیابی نے منافقت،لوٹ مار ،کرپشن کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کردیاہے،انشاء اللہ میونسپل کمیٹی جہانیاں اور ضلع کونسل خانیوال کی چیئرمین شپ کیلئے اپنے سیاسی اتحادیوں کیساتھ ملکر تحصیل جہانیاں اور ضلع خانیوال میں بھی اپنے سیاسی اتحادی گروپ کی حکومت بنائیں گے،ضلع کونسل ،میونسپل کمیٹی الیکشن میں گروپ کی کامیابی پر پورے گروپ،دوستوں،عوام کے مشکور ہیں، ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی جہانیاں چوہدری افتخار نذیر،سابق سٹی ناظم جہانیاں حاجی عطاء الرحمن،چیئرمین چوہدری ضیاء الرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہر فورم پر افتخار نذیر گروپ کی کامیابی ہماری بے لوث عوامی خدمات کا ثمر ہے،ہمارے گروپ نے یونین کونسل کی نشستوں ،میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کی سطح پرمخصوص نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے اپنی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھا ہے،انشاء اللہ چیئرمین میونسپل کمیٹی جہانیاں،چیئرمین ضلع کونسل خانیوال بھی ہمارے گروپ سے منتخب ہوگا۔

افتخار نزیر

مزید : ملتان صفحہ آخر