مولانا حامد علی خانؒ نے ظالم حکمرانوں کو للکارا‘ علامہ مظفر حسین

مولانا حامد علی خانؒ نے ظالم حکمرانوں کو للکارا‘ علامہ مظفر حسین

ملتان (جنرل رپورٹر)ملتان کے بے تاج بادشاہ پیر طریقت مولانا حامد علی خان ؒ نے حضرت مجدد الف ثانی ؒ کی پیروی کرتے ہو ئے ظالم حکمرانوں کو للکارا اور قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں ان کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت کے رہنما علامہ مظفر حسین شاہ نے عرس مبارک کے پہلے روز خطاب میں کیا جس کی صدارت صاحزادہ قاری ناصر میاں ،صاجزادہ (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

احمد میاں نے کی اس موقع پر قاری عبد الغفار نقشبندی نے تلاوت پاک کی اور معروف نعت خواں شہباز قمر فریدی نے ہدیہ نعت پیش کیا اس موقع پر پیر سید علی حسین شاہ، مولانا ضیاء الباروی، مولانا صادق معینی، مولانانظامی ، محمد ایوب مغل، حاجی سجاد علی حامدی، صوفی عبد الصمد حامدی، ملک اکمل وینس،ارشد اقبال نیازی، پروفیسر محمد اختر انصاری، حافظ محمد ظفر قریشی، محمد ایوب قریشی، حاجی سراج محمد حامدی، حاجی فدا محمد حامدی، قاری محمد سعید نقشبندی، غلام مرتضی قریشی، مرشد علی نیازی ، مختار علی سعیدی، حاجی عاشق علی قادری، صاجزادہ معصوم حامد ودیگر نے بھی خطاب کیا علامہ سید مظفر حسین شاہ نے مزید کہا کہ اولیاء کرام نے اسلام کی سربلندی کے لئے کوئی دقیقیہ فروغ گزاشت نہیں کیا انہوں نے حالات کی سنگینی کا کھلے دل سے سامنا کیا عصبیت اور فرقہ واریت کو مسترد کرتے ہو ئے محبت رسول ؐ کو عام کیا انہوں نے کہا کہ پیر طریقت مولانا حامد علی خان ؒ نے حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر حق بات کہنے کی جرات کی آپ کا مشن جاری رکھا جا ئے گا اور کسی بھی ظالم حکمران کے سامنے نہ جھکا جائے گا انہوں نے کہا کہ پیر طریقت مولانا حامد علی خان ؒ سے محبت ہم سے تقاضہ کرتی ہے کہ حق بات کے لئے ڈٹ جائیں اور ظالم حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہنے سے نہ ڈریں عرس مبار ک کے آج کے آخری روز صبح نو بجے محفل کل پاکستان محفل حسن قرآت منعقد ہو گی جس میں معروف قراء حضرات شرکت کریں گے جبکہ دن بارہ بجے خصوصی دعا کے ساتھ عرس کی تقریبات اختتام پزیر ہو ں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر