پنجاب بارکونسل اورہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنز آج ملتان میں ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سوسالہ تقریبات پر یوم سیاہ منائیں گی
ملتان (نمائندہ خصوصی )پنجاب بارکونسل اورہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنز ملتان آج ملتان میں ہائیکورٹ کی ڈیڈھ سوسالہ تقریبات پر یوم سیاہ منائیں گی۔اس ضمن میں پنجاب بارکونسل نے وکلاء4 کے خلاف شکایات پر (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
ہائیکورٹ کی جانب سیسپروائزری کمیٹی تشکیل دینے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکور ٹ کے آج ملتان دورہ پر ملتان ،بہاولپور،ڈی جی خان اورساہیوال ڈویڑنز کے وکلاء4 کو بائیکاٹ کی کال دیتے ہوئے عدالتوں میں مکمل ہڑتال کرنے اورتقریبات میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس طرح ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنز ملتان کی جانب سے آج یوم سیاہ پر باررومز پر سیاہ پرچم لہرانے ،بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھنیکے ساتھ تقریب میں شرکت نہ کرنے کااعلان کیا ہے جبکہ شرکت کرنے والے وکلاء4 کی ممبرشپ منسوخ کرکے لائسنس منسوخی کے لئے کیس بارکونسل کو بھجوانے کا اعلان بھی کیا ہے۔