ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بارز کا ہائیکورٹ ملتان بنچ میں منعقدہ تقریب منسوخی کا پلان تیار

ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بارز کا ہائیکورٹ ملتان بنچ میں منعقدہ تقریب منسوخی کا پلان ...

ملتان (نمائندہ خصوصی )ہائیکور ٹ وڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنز ملتان نے ہائیکورٹ ملتان بینچ میں ہونے والی تقریب کو منسوخ کرنے کیلئے پلان تشکیل دے دیا۔اس ضمن میں گزشتہ رات ہائیکور ٹ بار میں پریس کانفر نس کے بعد وکلاء سیاہ پرچم لے کر ہائیکورٹ کے سبزہ زارکیساتھ واقع مرکزی (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

داخلی گیٹ پر پہنچے اورنعرے لگانے کے ساتھ دروازے پر سیاہ پرچم آویزاں کردئیے۔اس موقع پرایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید اطہرحسن شاہ بخاری نے کہاکہ ہمارے سوگ والے گھر میں جشن منایاجارہاہے جس کو نہیں ہونے دیں گے اوربھرپوراحتجاج ریکارڈ کراکے اس تقریب کے انعقاد کوپرامن طریقے سے روکاجائیگا لیکن اگر پولیس یا کسی ادارے نے مداخلت کرکے وکلاء کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس کی ذمہ دارپولیس یا وہ ادارہ ہوگااس طرح ضلعی ججز کے ذریعے کئی بارایسوسی ایشنز کوگرانٹ کے نام پر دھوکہ دے کر اوروکلاء4 ? کو بھی مفادات کینام پر تقریب میں لانے کی کوشش کی جارہی جس سے پوری طرح باخبر ہیں اس لئے آنے والے وکلاء4 کے لئے ویڈیو کیمرے لگائے جائیں گے اوران کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر