جب سے دہشتگردی شروع ہوئی پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں‘ اخترحسین نسیم

جب سے دہشتگردی شروع ہوئی پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں‘ اخترحسین نسیم

ملتان(جنرل رپورٹر)وفاق علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ اختر حسین نسیم نے کہا ہے کہ جب سے پاکستان دھشت گردی کا شکار ہوا ہے ہم اپنے پیاروں کی لاشیں ہی اٹھا رہے ہیں ہمارے گھروں پر حملے کر کے اور شناخت کر کے ہمارے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے لیکن آج تک کسی بھی حکومت نے ہمارے دکھ بانٹنے کی کوشش نہیں کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی یونیورسٹی بوسن روڈ میں(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ہم مطالبات کر کر کے تھک گئے لیکن کسی نے بھی ہمارے تحفظ کے لیئے ہمارے غم کا مداوا نہ کیا بلکہ ہمارے ہی لوگوں کے خلاف حکومتی کاروائیاں ہوتی رہیں اور اب بھی ہمارے ہی لوگوں کو فور شیڈول میں شامل کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک بزرگ عالم دین شیخ محسن نجفی کا نام فور شیڈول میں شامل کر کے ہمارے زخموں پرنمک چھڑکا گیا ہے شیخ محسن نجفی ایک باکردار, محب وطن اور سماجی شخصیت ہیں وہ بغیر مذہب و مسلک سماجی خدمات سر انجام دے رہے ہیں وہ پاکستان میں بے شمار سکول ,کالج اور ہسپتال بنا چکے ہیں ایسی شخصیت کو دھشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرناظلم عظیم ہے حکومت کے ایسے اقدامات دھشت گردوں کو تحفظ دینے کے مترادف ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر