ایشیئن بریڈ مین ظہیر عباس کے ہاتھوں کرکٹ کوچز اکیڈمی کاافتتاح

ایشیئن بریڈ مین ظہیر عباس کے ہاتھوں کرکٹ کوچز اکیڈمی کاافتتاح

ملتان(خصوصی رپورٹر )ہیڈ آ ف دی کر کٹ کو چز اکیڈ میز ایس بی پی ظہیر عبا س اور ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجا ب ذوالفقا راحمد گھمن نے پنجاب کی چوتھی کرکٹ کوچز اکیڈ می کا افتتاح سپو رٹس کمپلیکس ملتا ن میں کیا ۔اس موقع پر کسٹم کلکٹر ڈا کٹر سرفرازوڑائچ ، کوآرڈینیٹر سپو رٹس بورڈ پنجا ب ملک قمر عباس، ڈ ی او سی زاہد اکر ام ودیگر بھی ہمراہ تھے ۔ہیڈ آ ف دی کر کٹ کو چز اکیڈمیز ایس بی پی ظہیر عبا س نے کہا کہ کر کٹ اکیڈ میز کے قیا م سے نو جو ان کھلا ڑ یو ں کا ٹیلنٹ سامنے لا نے میں مدد ملے گی ۔راولپنڈ ی ، سیالکوٹ اور لا ہو ر کے بعد اب ملتا ن میں بھی کر کٹ اکیڈ می کا(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

افتتاح کر دیا گیا ہے اور اس اکیڈ می میں نوجوا نو ں کو بہترین انداز میں تر بیت دی جائے گی۔اکیڈ میز کا قیا م ملک بھر میں سپو رٹس کی تر قی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا ۔انہو ں نے کہاکہ حکو مت سپو رٹس کے فرو غ کیلئے بھر پور اقد اما ت کرہی ہے جس سے سپو رٹس کا کلچر فر وغ پا رہا ہے اور نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملتا ن کی دھر تی نے بہت سے ہیرو پیدا کئے ہے اور مستقبل میں بھی اس دھر تی سے نا مو ر کھلا ڑ ی پیدا ہونگے جو ملک و قو م کا نا م روشن کر ینگے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں سپورٹس کا مستقبل روشن ہے اور نوجوانوں کو بھی چاہیے کہ کھیلو ں میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لیں ۔اس موقع پر ڈا ئر یکٹر جنر ل پنجاب ذوالفقار علی گھمن نے کہا کہ کوچنگ اکیڈ میز کا قیا م پنجا ب حکومت کا احسن اقدام ہے اور صو بہ بھر میں مزیداکیڈ میز بنا ئی جائیں گی ۔انہو ں نے کہاکہ صو بہ بھر میں شہر ی اور دیہا تی علاقوں کے نوجوانوں کو ٹیلنٹ دکھا نے کیلئے حکو مت پلیٹ فا ر م مہیا کررہی ہے تا کہ ان نوجوانو ں کو آ گے بڑھنے کا موقع ملے ۔انہو ں نے کہا کہ سپو رٹس کی سرگرمیوں کو فر وغ دے کر معا شر ے سے انتہا پسند ی کے رجحا نات میں بھی کمی لا ئی جا سکتی ہے ۔پنجاب حکومت صو بے میں کھیلو ں کی سرگر میو ں کو فر وغ دینے کیلئے بڑ ے پروگرا م پر عمل پیرا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژ ن کے مطا بق صو بہ بھر میں کھیلوں کے گر اؤنڈز بنا ئے جا رہے ہیں ۔پنجاب حکومت نو جو انو ں کیلئے کھیلوں کی سر گر میو ں کے فر وغ کیلئے ہر طر ح کے وسائل فرا ہم کررہی ہے۔اس موقع پر کھلاڑیوں کا لیجنڈکر کٹر ظہیر عباس سے تعارف بھی کر ایا گیا جبکہ پروگرا م کے آخر میں ڈ ی او سی زاہد اکرام نے سابق کر کٹر ظہیر عباس اور ڈ ی جی سپو رٹس ذوالفقار احمد گھمن کو شیلڈز بھی پیش کیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر