کرکٹ اکیڈمی کے افتتاح کے بعد کھلاڑیوں نے لیجنڈ سٹار کے ساتھ سیلفیاں بنائیں،ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ آج بہاولپور روانہ ہونگے

کرکٹ اکیڈمی کے افتتاح کے بعد کھلاڑیوں نے لیجنڈ سٹار کے ساتھ سیلفیاں ...

ملتان ( خصوصی رپورٹر) ایشئین بریڈ مین ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آئندہ چند سالوں میں پاکستان میں کرکٹ ہوگی۔آج کے جدید دور میں نوجوان لڑکوں کو کھیل میں حصہ لینا چاہیئے۔یہاں پر اتنے سارے بچوں کو دیکھ کر بہت(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

خوشی ہوئی ان میں سے بہت سے بچے ظہیر عباس بنیں گے۔جنہیں لاہور میں تعلیم دی جائیگی اور انہیں باہر کے ٹؤرز بھی کرائے جائیں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہاں خصوصاً ملتان کے بچے سلیکٹ ہوکر اپنے ٹیلنٹ کو نکھارتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی ابتدا فائنل میچ سے پاکستان میں کی جارہی ہے تاہم بہت جلد پوری پی ایس ایل کا انعقاد ہی پاکستان میں کیا جائیگا۔وہ گزشتہ روز ظہیر عباس کرکٹ اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر رہا ہے اور اب دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔آنے والے وقتوں میں دیگر ممالک کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی جس سے پاکستان میں سپورٹس کو فروغ ملے گا۔ ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویڑن کے تحت صوبہ بھر کے گراؤنڈ کو آباد کیا جارہا ہے۔جس کے تحت جگہ جگہ نئے گراؤنڈز بنائے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کا موقع مل سکے۔صوبہ بھر میں کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے صوبائی حکوت کی جانب سے ظہیر عباس اکیڈمی بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگی۔پنجاب میں سپورٹس بڑھے گی اور نوجوان کھلاڑیوں کی صحت بھی بہتر ہوگی جس کا وہ مثبت استعمال کرسکیں گے۔اور ملتان میں آسٹرو ٹرف کے معاملے پر بھی اقدامات کریں گے۔اس موقع پر کسٹم کلکٹر سرفراز وڑائچ نے بھی خطاب کیا۔دریں اثناء ڈی او سی ملتان زاہد اکرا م نے ظہیر عباس اور ذوالفقار گھمن کو شیلڈز پیش کی گئیں۔اس موقع پر ملتان ڈس ایبلڈ ٹیم کے کپتان مطلوب قریشی کو ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ ذوالفقار احمد گھمن کی جانب سے 10 ہزار روپے کیش پرائز دیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر