پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی وقت کی ضرورت ہے،ظہیر عباس
ملتان ( خصوصی رپورٹر)ایشئین بریڈ مین ظہیر عباس ملتان میں اپنے نام سے منسوب کرکٹ اکیڈمی کا باقاعدہ افتتاح کرکے واپس روانہ ہوگئے جبکہ ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ ذوالفقار گھمن اپنے ایک روزہ دورے کے بعد آج بہاولپور روانہ ہونگے۔ظہیر عباس کی کرکٹ خدمات کو خراج تحسین (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
پیش کرنے کیلئے ملتان کے جونئیر کھلاڑیوں کے علاوہ سنئیر کھلاڑی بھی موجود تھے افتتاح کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے لیجنڈ سٹار کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنائیں پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام ظہیر عباس کرکٹ اکیڈمی کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ روز کیا گیا۔مہمان خصوصی ایشئین بریڈ مین ظہیر عباس اور ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ ذوالفقار احمد گھمن نے باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈی او سی ملتان زاہد اکرام ،کسٹم کلکٹر ملتان ریجن قمر عباس ،ڈی او سپورٹس چوہدری صدیق ،کوارڈینیٹر پنجاب سپورٹس قمر عباس بھولا پہلوان،صدر ڈی ایف اے ملتان میاں جاوید قریشی ،ڈی ایس او جمیل کامران ،ٹی ایس او فاروق لطیف ،گلزار پاشا ،ڈی ایس او لودھراں محمد حفیظ ودیگر موجود تھے۔ظہیرعباس کرکٹ اکیڈمی کیلئے 200 سے زاید کھلاڑیوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ میں رپورٹ کی ملتان سے باہر سے آنے والے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے گئے قبل ازیں ظہیر عباس نے ہٹ لگا کر باقاعدہ ملتان اکیڈمی کا افتتاح کیا۔اکیڈمی میں لیول ٹو اور لیول ون کوچز میں شامل نعیم اقبال ،سلیم شہزاد کلیم فاروقی اور مخدوم مظفر نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیئے۔ملتان کے کھلاڑیوں کو آج 1 بجے ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ میں لیئے جائیں گے۔جن میں سے کل 50 کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔