ڈی سی او کی ہدایت پر چاروں ٹاؤنز میں سستے جمعہ و اتوار بازار قائم

ڈی سی او کی ہدایت پر چاروں ٹاؤنز میں سستے جمعہ و اتوار بازار قائم

ملتان(خبر نگار )ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر ملتان نادر چٹھہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے چاروں ٹاؤنز میں سستے جمعہ و اتوار (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

بازار قائم کردیئے ہیں۔ جہاں ہفتے کے 2روز جمعہ اور اتوار سستے داموں اشیاء خو ردونوش فراہم کی جائیں گی۔تمام ٹاؤنز میں واقع بازاروں کا انچارج متعلقہ تحصیل کا اسسٹنٹ کمشنر ہو گا۔ گذشتہ روز لگائے گئے جمعہ بازاروں میں شہریوں کا شدید رش دیکھنے میںآیا ۔اس سلسلے میں ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں عام آدمی کو ریلیف دینا ضلعی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اس حوالے سے ہر ٹاؤن میں ابتدائی طور پر ایک اتوار بازار لگا یا جا رہا ہے جہاں مارکیٹ کی نسبت سستے داموں اشیاء خورد و نوش فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کی جانب سے تمام بازاروں میں سایہ دار جگہیں ،پانی اور پارکنگ کا بہترین انتظام کیا جائے گا ۔شہریوں کی سہولت کے مد نظر بازاروں کی تعداد میں مزید اضافہ کر کے قادر پور رواں ،شجاع آباد اور جلالپور پیر والا میں بھی بازار قائم کر دیئے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر