مخصوص نشستوں پر کامیابی سے لیاقت پور مسلم لیگ ن کا ناقابل تسخیر قلعہ بن گیا ہے‘ میاں اسلام اسلم

مخصوص نشستوں پر کامیابی سے لیاقت پور مسلم لیگ ن کا ناقابل تسخیر قلعہ بن گیا ...

لیاقت پور ( نمائندہ پاکستان ) میونسپل کمیٹی کی مخصو ص نشستوں کے نتائج نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد کے سیاسی مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ان کی زبر دست حمایت(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

سے میونسپل کونسلر بننے والے صلاح الدین موہل ایڈووکیٹ نے اپنے دوسرے کونسلر ساتھی کے ہمراہ اپنی رشتہ دار خاتون کی ایک نشست حاصل کرنے کیلئے دونوں ووٹ چوہدری مسعود مخالف ایم پی اے میاں اسلام اسلم کے حمایت یافتہ راشد رفیق چوہدری گروپ کے حق میں استعمال کیے یوں راشد رفیق گروپ جنہیں بظاہر 11کونسلروں کی حمایت حاصل تھی مخصوص نشستوں کے الیکشن میں ان کی تعداد 13تک جا پہنچی جبکہ 5مخصوص نشستوں پر کامیابی سے ان کی تعداد 18ہو گئی اس طرح راشد رفیق چوہدری میونسپل کمیٹی نے 27میں سے 18ممبران کی اکثریت ثابت کر دی مخصوص نشستوں کے الیکشن سے پہلے چوہدری مسعود احمد ، چوہدری عبدالغفور ایڈووکیٹ اور حاجی محمد اکرم وسیر نے جو پلاننگ کی تھی اسے ان کے گروپ ہی کے دو ممبران نے اس پر پانی پھیر کر چوہدری مسعود احمد کے مستقبل کی سیاست پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر