دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر خاوند کا ساتھیوں سے مل کر بیوی پر تشدد ‘ متاثرہ نشترہسپتال منتقل

دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر خاوند کا ساتھیوں سے مل کر بیوی پر تشدد ‘ ...

ملتان(وقائع نگار) سمیجہ آباد کے علاقے میں دوسری شادی کی اجازت (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

نہ دینے پر خاوند نے ساتھیوں سے مل کر بیوی کو بیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالہ، متاثرہ خاتون کو بہیوشی کی حالت میں نشتر ہسپتال میں منتقل کرایاگیا۔ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سمیجہ آباد کی رہائشی ذکیہ بی بی کے مطابق اس کا خاوند عالم شبیر جو اکثر و بیشتر شراب کے نشے میں رہتا ہے۔ شراب فروخت کرتا ہے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے بیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ وجہ یہ کہ اس نے تیسری شادی کرنے کی تحریری اجازت مانگی۔ انکار پر یہ اقدام کیا گیا۔ متاثرہ خاتون کو بہوشی کی حالت میں تشتر ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز اس کے علاج معالجہ میں مصروف ہوگئے۔ پولیس نے علم شیر (خاوند) کیخلاف کارروائی شروع کردی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر