مانیٹرنگ کا فقدان،شہریوں کے سہولت بازار عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام

مانیٹرنگ کا فقدان،شہریوں کے سہولت بازار عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، مارکیٹ کمیٹی اور ٹاؤنز کی طرف سے مانیٹرنگ کے فقدان کے باعث شہر بھر کے سہولت (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
بازار عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو کر رہ گئے ہیں سہولت بازاروں میں مارکیٹ کمیٹی ، ضلع آفیسران کے غائب رہنے سے گرانفروشوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کردیا ہے جبکہ دوکانداروں نے من مانے نرخوں پر اشیائے خورونوش سبزیاں اور پھل کی مہنگے داموں فروخت کو معمول بنا لیا ہے پنجاب حکومت کی ہدایت پر ملتان سمیت صوبیکے بڑے شہروں کی عوام کو مہنگائی، گرانفروشی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ہفتہ میں 3روز کیلئے سہولت بازار قائم کرنے کا سلسلہ پچھلے کئی روز سے شروع ہے۔ لیکن افسران کی مانیٹرنگ نہ ہونے کے باعث خریدار مہنگی اشیا خریدنے پر مجبور ہیں۔ سلیم اللہ، خرم نوید، راشد چغتائی نے کہا ہے کہ ڈی سی او ملتان گرانفروشی کا نوٹس لے۔