پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار موٹر وے تک بڑھانے کا فیصلہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار موٹر وے تک بڑھانے کا فیصلہ

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کادائرہ کارموٹروے تک بڑھانے کافیصلہ۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی کاموٹروے پرریسٹورنٹ اورفاسٹ فوڈپوائنٹس کی چیکنگ کے لیے اتھارٹی کادائرہ کارموٹروے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

تک بڑھانے کیاہے جس کی سمری منظوری کے لیے وزیراعلی پنجاب کوارسال کردی گئی ہے ‘ ذرائع کے مطابق سمری میں وضاحت کی گئی ہے کہ لوگوں کی بڑی تعدادموٹروے پرسفرکرتی ہے اورموٹروے پرریسٹورنٹس اورفاسٹ فوڈکی شاپس موجودہیں اس کے علاوہ کھانے پینے کے سٹالزبھی قیام وطعام کی جگہوں پرہیں ‘ ذرائع کے مطابق فوڈلائسنس کے حصول کاطریقہ کارانتہائی آسان رکھاگیاہے لائسنس کے حصول کی آخری تاریخ 31جنوری مقررکی گئی ہے مقررہ تاریخ تک لائسنس حاصل نہ کرنے اورپہلے سے موجودلائسنس کی تجدیدنہ کروانے والوں کوکسی صورت کاروبار کی اجازت نہیں دی جائے گی اس سلسلہ میں ضلعی حکومتوں سمیت متعلقہ حکام کوبھی آگاہ کردیاگیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر