بلدیاتی اداروں کے جلد فعال ہونے کے امکانات روشن ہیں‘ ڈاکٹر خاور علی شاہ

بلدیاتی اداروں کے جلد فعال ہونے کے امکانات روشن ہیں‘ ڈاکٹر خاور علی شاہ

کبیر والا (نامہ نگار)پاک ترک عوام کے درمیان برادرانہ رشتہ قائم ہے،ترک صدر کے دورہ پاکستان کے ملکی معیشت اور خطے میں قیام امن کی کوششوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ،بلدیاتی اداروں کے جلد فعال ہونے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کے امکانات روشن ہیں ، چیئرمین ضلع کونسل خانیوال کی نشست پر سید گروپ اپنے اتحادی گروپوں کے ساتھ مل کر متفقہ امیدوار سامنے لارہا ہے ،انشاء اللہ ! کامیابی بھی حاصل کریں گے ،ان کا خیالات کا اظہار بزرگ پارلیمنٹرین اور سید گروپ کے سربراہ ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے موضع قتال پور میں اپنی رہائشگاہ پر عمائدین علاقہ،کارکنان اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ترک صدر طیب اردگان نے پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے ،وہ پاکستانی عوام اور ترک عوام کے جذبات اور احساسات کی بھرپور ترجمانی کی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر