ایم این سی ایچ پروگرام میں بے ضابطگیاں لیڈی ہیلتھ ورکرز سے مبینہ نارواسلوک معمول

ایم این سی ایچ پروگرام میں بے ضابطگیاں لیڈی ہیلتھ ورکرز سے مبینہ نارواسلوک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورورپورٹ+نما ئند ہ خصوصی)ایم این سی ایچ پروگرام میں بے ضابطگیاں اور اختیارات سے تجاوز عملے کا معمول کمیونٹی مڈوائف ایل ایچ ڈبلیو کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک پر مثاثرہ خواتین ملازمین کا ڈی سی او وہاڑی سے نوٹس لینے کا (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
مطالبہ۔ ذرائع کے مطابق ایم این سی ایچ پروگرام کے انچارج مبینہ طورپر اپنے تمام تر اختیارات ایس او کو سونپ کر ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے لگے۔ ایس او شاہد پرویز مبینہ طور پرنیشنل پروگرام کی الاٹ شدہ سرکاری گاڑی بوریوالہ اپنے گھر آنے جانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔مثاثرہ ملازم خواتین نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پرصحافیوں کو بتایا کہ بے ضابطگیوں اور قانونی اختیارات کا ناجائز استعمال اس حد تک ہونے لگا ہے کہ ایس او کمیونٹی مبینہ طور پر مڈ وائف اور ایل ایچ ڈبلیو کی چیکنگ کرنے لگا جس میں وہ الٹے سیدھے سوالات بھی پوچھتا ہے جس کا رویہ خواتین ملازمین کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی ہوتا ہے۔ متاثرہ خواتین ملازمین نے ڈی سی او وہاڑی سے اپیل کی کہ وہ تمام مڈ وائف اور ایل ایچ ڈبلیو کو بلا کر ان کی شکایات سنیں اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ملازمین کے خلاف آزادانہ انکوائری کر کے سخت کاروائی کریں۔
ایم این سی ایچ