پی سی جی اے کے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری
ملتان(جنرل رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق15 نومبر2016تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں87لاکھ 80ہزار453گانٹھ کپاس آئی ۔15نومبر2015تک 80 لاکھ19ہزار613گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی ۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں7لاکھ 60ہزار930گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زیادہ آئی ہے ۔ زیادتی کی شرح 9.49فیصد رہی ۔صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 53لاکھ(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )
79ہزار571گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی 46 لاکھ53ہزار857گانٹھ کپاس سے7 لاکھ 25ہزار714گانٹھ زیادہہے ۔ پنجاب میں زیادتی کی شرح 15.59فیصد رہی ۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 34لاکھ 972گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی 33 لاکھ65ہزار756گانٹھ کپاس سے 35ہزار216گانٹھ زیادہ ہے ۔ سندھ میں زیادتی کی شرح 1.05فیصد رہی ۔15 نومبر 2016تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 75 لاکھ7ہزار371گانٹھ روئی تیار کی گئی ۔ ملک میں 987جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں ۔ ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں1لاکھ55ہزار544گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 65لاکھ79ہزار394گانٹھ روئی خرید کی ہے ۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2016-17میں خریداری نہیں کی ہے ۔ صوبہ پنجاب میں715جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور 46 لاکھ13ہزار3 گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ضلع ملتان میں 15 نومبر 2016 تک 2 لاکھ49 ہزار885 گانٹھ کپاس ،ضلع لودھراں میں 1 لاکھ 49ہزار971 گانٹھ کپاس، ضلع خانیوال میں5لاکھ 7ہزار 189گانٹھ کپاس ، ضلع مظفر گڑھ میں 2لاکھ73 ہزار533،ضلع ڈیرہ غازی خان میں2لاکھ82 ہزار432 گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 3لاکھ14ہزار 860گانٹھ کپاس، ضلع لیہ میں 2لاکھ16ہزار 030گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں3لاکھ 22ہزار356گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 1 لاکھ 82ہزار073گانٹھ کپاس، ضلع میانوالی میں2 لاکھ 2 ہزار893گانٹھ کپاس،ضلع رحیم یار خان میں8لاکھ31ہز ار716گانٹھ کپاس، ضلع بہاولپور میں 7لاکھ59ہزار024گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 7 لاکھ66ہزار704گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے ۔ ضلع سانکھڑ میں11لاکھ 93ہزار475گانٹھ کپاس ، ضلع میر پور خاص میں 2لاکھ 58 ہزار531 گانٹھ کپاس ، ضلع نواب شاہ میں 3 لاکھ3 ہزار860 گانٹھ کپاس ،ضلع سکھر میں 4 لاکھ20ہزا482 گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 2 لاکھ18 ہزار108 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک20لاکھ45ہزار605گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے ۔
کپاس اعداد و شمار