فتح پور میونسپل کمیٹی کا منفرد اعزاز باپ، بیٹا چچا، بھتیجی،بھابھی اور کزن ممبر بن گئے

فتح پور میونسپل کمیٹی کا منفرد اعزاز باپ، بیٹا چچا، بھتیجی،بھابھی اور کزن ...

فتح پور (نامہ نگار)فتح پور میونسپل کمیٹی کا منفرد اعزاز ،باپ ،بیٹا،چچا ،بھتیجی ،بھابھی اور کزن میونسپل کمیٹی کے ممبر بن گئے تفصیل کے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

مطابق مخصوص نشستوں کے انتخابات میں میونسپل کمیٹی کا منفرد اعزاز ،سابق چےئرمین بلدیہ فتح پور و وارڈ نمبر5 سے منتخب جنرل کونسلر ملک رمضان کھنڈ کا بیٹا ملک ثناء اللہ کھنڈ یوتھ کی نشست پر میونسپل کمیٹی فتح پور کاکم عمر ترین ممبر بن گیا،خاتون ممبر سحرش کرن بھی خواتین کی سیٹ پر ممبر بن گئیں،سحرش کرن مرحوم حاجی رحمت اللہ جٹ سابق کونسلر کی بیٹی حاجی نصراللہ جٹ کی بھتیجی اور نامزد چئیرمین فتح پور چوہدری اظہار کاہلوں کی بھابھی ہیں،سعودی عرب میں یوتھ ونگ کے عہدیدار حاجی تصور حسین کے بھائی تنویر حسین ممبر میونسپل کمیٹی فتح پور بن گئے جو کہ جنرل کونسلر وارڈ نمبر4 چوہدری ابرار نمبردار کے کزن ہیں۔جبکہدوسرے گروپ میں خواتین کی سیٹ ملک اشرف کونسلر کو دی مگر قسمت کی دیوی مہربا ن نہ ہوسکی اور شفیع گجر لیڈیز کی سیٹ لے اڑے،ملک برادری کے تین ممبر ہونے کے باوجود لیڈیز کی سیٹ نہ حاصل کر سکے۔سیاسی حلقے شفیع گجر کی سیاسی بصیرت پر حیران رہ گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر