ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ملاوٹ مافیا کیخلاف ایکشن جاری‘ مضر صحت اشیاء تلف

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ملاوٹ مافیا کیخلاف ایکشن جاری‘ مضر صحت اشیاء تلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، رحیم یار خان، علی پور(سپیشل رپورٹر+ نمائندگان) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں ملاوٹ مافیا کے خلاف چھاپہ وار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ملتان سے سپیشل رپورٹر کیمطابق ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر ملتان نادر چٹھہ کے احکامات پر شہریوں کو صاف اور ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کے لئے ضلعی ٹاسک فورس برائے فوڈ نے گذشتہ روز گوالوں اور دودھ فروخت (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
کرنے والوں کے خلاف بھر پور آپریشن کیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے کاشف ڈوگر کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے گذشتہ روز علی الصبح شہر کے داخلی راستوں کی ناکہ بندی کر کے گوالوں کی جانب سے لائے گئے دودھ کو موقع پر جدید کٹس کی مدد سے چیک کیا اور نمونہ جات فیل ہو نے پر 5سو کلو سے زائد مضر صحت دودہ نہر میں بہا کر ضائع کر دیا۔ اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کاشف ڈوگر کے حکم پر چیف فوڈ انسپکٹر نعیم چنگیزی نے 10سے زائد گوالوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات بھی درج کرا دیئے ہیں۔ رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ ایکسائز آفیسر نے عملہ کے ہمراہ نہرکنارہ خان پور کے علاقہ میں دکان پر چھاپہ مار کر دو ملزمان شوکت بیگ وغیرہ کوزہریلے مادہ سے تیار شدہ گٹکافروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ حوالات منتقل، اسسٹنٹ ایکسائز آفیسر کے تحریری مراسلے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ رحیم یار خان سے بیورونیوز کیمطابق اطلاع پر سلاٹرہاؤس آفیسر ڈاکٹر محمدرمضان نے ظاہر پیر کے علاقہ میں عملہ کے ہمراہ چھاپہ مارکر بغیرتصدیق اورمضرصحت گوشت فروخت کرتے ہوئے ملزم قصاب عبدالرشدید کورنگے ہاتھوں قابوکرلیا۔32کلوگوشت برآمد کرکے تلف کرڈالا۔ پولیس کے حوالے۔سلاٹر ہاؤس آفیسر ڈاکٹر محمدرمضان کے تحریری مراسلے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ عل پور سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خالد محمود ارائیں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گھلواں روڈ پر موجود حیات پیپسی ایجنسی پر چھاپہ مارا جہاں پر144ہاف لیٹر ڈیو کی بوتلیں ایکسپائر پائی گئیں جن کو انہوں نے اپنی موجودگی میں تلف کرایا ۔لکی کراچی بیکریز سے ناقص اشیاء کے سیمپل لئے گئے اورمالکان کو وارننگ دی گئی ۔