آر پی او کا اردل روم،مقدمات میں ناقص تفتیش کی شکایات،افسران و ملازمین کو دی گئی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت

آر پی او کا اردل روم،مقدمات میں ناقص تفتیش کی شکایات،افسران و ملازمین کو دی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار) ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقادکیا۔ جہاں انہوں نے پولیس افسران وملازمان کو دی گئی سزاؤں کے خلاف(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
اپیلوں کی سماعت کی۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ اردل روم میں زیادہ تر شکایات مقدمات میں ناقص تفتیش کی ہیں۔ ایسے تفتیشی افسران کو آخری وارننگ دی جاتی ہے کہ وہ اپنے تفتیشی امور بہتر بنائیں اور مقدمہ کی تفتیش میں صرف اور صرف میرٹ کو ترجیح دیں۔ اردل روم میں جب پولیس افسران و ملازمان کی اپیلوں کو سماعت کیگئی ان کی تفصیل ذیل ہے۔ انسپکٹر محمد بخش خانیوال نے مقدمہ نمبر 88/16بجرم 376/PPCتھانہ حویلی کورنگا میں بے گناہ شخص کو ناجائز طور پر پولیس تحویل میں رکھنے پر اس کی ایک سال سروس ضبطی کی اپیل کو مسترد کر دیا۔ برخواست شدہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر خلیل الرحمٰن خانیوال نے مقدمہ کی تفتیش ناقص خطوط پر کی اور ملزم کو DNAٹیسٹ کروائے بغیر بے گناہ کر دیا۔ جبکہ 50ہزار روپے رشوت کا بھی الزام تھا جس کی ریگولر انکوائری نہیں کی گئی تھی۔ جس بناء پر اس کو عارضی بحال کرکے ریگولر انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ برخواست شدہ کانسٹیبل محمد نواز خانیوال کی حساس مقام پر ڈیوٹی تھی ۔ جو کہ جان بوجھ کر اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہو گیا۔ 03ما تک غیر حاضر رہا ۔ جس بناء پر اس کی برخواستگی کی اپیل کو مسترد کر دیا گیا۔ سینئر ٹریفک وارڈن انسپکٹر حامد علی کو اپنے سیکٹر میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے ٹاسک دیا گیا تھا جو کہ اپنا ٹاسک مکمل کرنے میں ناکام رہا۔ ریجنل پولیس آفیسر نے چیف ٹریفک آفیسر ملتان سے اس بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سینئر ٹریفک وارڈن انسپکٹرزمان خان کو بھی ٹریفک نظام میں بہتری کے لئے یک ہفتہ کی مہلت دی گئی تھی۔ جو کہ ٹریفک نظام میں بہتری کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہ کرسکا۔ اس کے بارے میں بھی ریجنل پولیس آفیسر نے چیف ٹریفک آفیسر سے رپورٹ طلب کی ہے۔ سینئر ٹریفک وارڈن انسپکٹررائے صابر حسین کو بھی ٹریفک نظام میں بہتری لانے کیلئے ٹاسک دیا گیا تھا۔ مذکورہ ٹریفک نظام کی بہتری میں کوئی پیشرفت نہ کرسکا۔ ان کے سیکٹر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔ اس کے باوجود ہیوی ٹریفک سوئی گیس روڈ سے گزاری جارہی ہے۔ اس بناء پر بھی ریجنل پولیس آفیسر نے چیف ٹریفک آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔