ملتان پولیس کا24گھنٹوں کے دوران 128 نان رجسٹر موٹر سائیکل قبضہ میں لئے ، 23اشتہاریوں کی گرفتاری کا دعویٰ

ملتان پولیس کا24گھنٹوں کے دوران 128 نان رجسٹر موٹر سائیکل قبضہ میں لئے ، ...

ملتان ( وقائع نگار)پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم صادق سے 10لیٹر شراب برآمد کرکے ،پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم عمر فاروق سے 20لیٹر شراب ، پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

غلام عباس سے 30لیٹر شراب ، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم عمران سے 15لیٹر شراب جبکہ پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم فاروق سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ کپ نے ملزم گلزار کو سامان آتش بازی کے ساتھ قابو کر لیا جس سے 60عدد چاکلیٹ بم، 85عدد انار اور 52عدد شرلیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم قمرالدین کو اپنا مکان بغیر اجازت نامہ ملزم شفیق کو کرائے پر دینے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم عقیل کو لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے خلاف ورزی کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم الطاف کو انتہائی تیز رفتاری اور خطر ناک انداز سے ٹریکٹر ٹرالی چلاتے ہوئے قابو کر کے،جبکہ پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم محمد رضا کو انتہائی تیز رفتاری سے ویگن چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم محمد عمران کو موٹر سائیکل پر بوگس نمبر پلیٹ لگانے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے اشتہاری ملزم ناصر کو بھگانے کے جرم میں ملزم عدنان کو قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزمان عبدالمالک ، جلیل الرحمان اور ڈاکٹر رشید کو جعلی ادویات فروخت کرتے ہوئے قابو کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران128نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں442نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے123موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ۔ملتان پولیس نے23اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے03 اے کیٹیگری جبکہ20کا تعلق کیٹیگری Bسے ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر