ملتان،دن دیہاڑے2لاکھ ڈکیتی،مزاحمت پر دکاندار زخمی

ملتان،دن دیہاڑے2لاکھ ڈکیتی،مزاحمت پر دکاندار زخمی

ملتان(وقائع نگار)ممتاز آباد کے علاقے بہاولپور روڈ پر دن دیہاڑے3نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کریانہ سٹور سے دو لاکھ چھین لئے۔مزاحمت کرنے پر فائرنگ پر دکاندار شدید زخمی جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔زخمی کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے بہاولپور روڈ پر واقع فضل ماڈل چوک نزد شمع بناسپتی گھی کے قریب کریانہ سٹور پر گزشتہ روز3نامعلوم افراد موٹر سائیکل سوار ہوکر آئے جنہوں نے آتے ہی اسلحہ کے زور پر دو لاکھ چھین لئے۔مزاحمت کرنے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کریانہ سٹور کے مالک خادم حسین کو شدید زخمی کردیا جسکو پولیس نے موقع پر پہنچ کر نشتر ہسپتال فوراً منتقل کروا دیا اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر