وہاڑی‘ ووٹ برابر ہونے پر قرعہ اندازی‘ مسلم لیگ ن کی امیدوار نسرین بشیر کامیاب قرار

وہاڑی‘ ووٹ برابر ہونے پر قرعہ اندازی‘ مسلم لیگ ن کی امیدوار نسرین بشیر ...

وہاڑی (بیورورپورٹ+نا مہ نگار)ضلع کونسل وہاڑی کی مخصو ص نشستوں پر ہونے والے 15نومبر کے انتخابات میں خواتین کی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

مخصوص نشستو پر چار خواتین امیدواروں کے ووٹ برابر رہنے کی وجہ سے ایک نشست کا فیصلہ گزشتہ روز ریٹرنگ آفیسر میاں محمد اظہر جا وید کے دفتر واقع ٹی ایم اے میں قرعہ اندازی کے ذریعے ہوا جس میں مسلم لیگ(ن) کی امیدوار نسرین بشیر قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پائیں جبکہ اقلیتوں کی اک نشست پر بھی 2امیدواروں نے برابر ووٹ حاصل کیے تھے ان کے درمیان بھی فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے ہوا جس میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار نذیر مسیح کا میاب قرار پا ئیں جبکہ اقلیتوں کی ایک نشست پر بھی دو امیدواروں نے برابر ووٹ حاصل کیے تھے ان کے درمیان بھی فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے ہوا جس میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار نذیر مسیح کا میاب قرار پا ئے ضلع کونسل کی مخصوص 25نشستوں میں سے آزادامیدواروں نے12مسلم لیگ (ن) نے11جبکہ پی ٹی آئی نے 2نشستیں حاصل کرلی ہیں اس طرح ضلع کونسل میں کاایوان 30ممبران پر مشتمل ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر