وزیر اعظم کی ہدایت پر 2018ء میں لوڈشیڈنگ خاتمے کے اقدامات تیز

وزیر اعظم کی ہدایت پر 2018ء میں لوڈشیڈنگ خاتمے کے اقدامات تیز

ملتان ( سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر 2018 میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے سلسلے میں اقدامات تیز کر دئیے گئے‘ سستی توانائی کے حصول کے لئے مظفر گڑھ میں 1200میگا واٹ کے آر ایل این جی منصوبے کے لئے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 5دسمبر مقرر کر دی گئی ‘ تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں 2018میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے سلسلے میں اقدامات تیز کر دئیے ہیں ‘ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزارت پانی وبجلی کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ ہر (بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

صورت میں 2018میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہونا چاہئیے ‘اس سلسلے میں ملک میں سستی توانائی کے حصول کے سلسلے میں مظفر گڑھ میں 1200میگا واٹ کا بڑاآر ایل این جی منصوبہ شروع کیا جائے گا ‘پاور انفراسٹرکچربورڈ کے مطابق اس منصوبے سے 2018میں 1200میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو جائے گی ‘ اس بارے میں بجلی کی ممکنہ قلت پر قابو پانے کے لئے 1200میگاواٹ کے کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کے قیا م کے سلسلے میں سرمایہ کاروں کے لئے پراسیس کا پہلے ہی آغاز کرلیا گیاہے‘ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 5دسمبر 2016مقرر کی گئی ہے ‘واضح رہے کہ یہ منصوبہ مظفر گڑھ میں تھرمل پاور سٹیشن کے قریب لگایا جائے گا ‘ پاور پلانٹ سے ابتدائی پیداوار فروری 2018 میں اور مکمل پیداوار 2018کے آخر تک شروع ہو جائے گی۔

لوڈشیڈنگ خاتمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر