آئی جی جیل خانہ جات کا سنٹرل جیل ملتان کا دورہ ‘ دستے نے سلامی دی

آئی جی جیل خانہ جات کا سنٹرل جیل ملتان کا دورہ ‘ دستے نے سلامی دی

ملتان(وقائع نگار)سنٹرل جیل ملتان انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب لاہور میاں فاروق نذیر نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات،ملتان ریجن ملتان محمد شوکت فیروز کے ہمراہ سنٹرل جیل ملتان کا سالانہ دورہ کیا۔انہیں جیل کے چاک و چوبند دستے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک لیاقت علی کی سرپرستی میں سلامی دی۔انہوں نے بیرون و اندرون جیل سکیورٹی کے انتظامات کو چیک کیا ۔اندرون(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

جیل حوالاتی،قیدی، سزائے موت اور نوعمراسیران کی بارکوں کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔غلہ گودام کا دورہ کیا۔کچن اسیران کا دورہ کیا کھانے کا سکیل اور معیار چیک کیا۔جیل ہسپتال میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔آپریشن تھیٹر،لیبرٹری،ٹی بی وارڈ،ایکسرے یونٹ،ڈینٹل یونٹ کا دورہ کیا اور اسیران کای عیادت کی۔فیکٹری اور ٹیوٹا کلاسز کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ جیل محسن رفیق چوہدری ،ملک لیاقت علی،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور تمام اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات نے جیل انتظامیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور انتظامات کی بھی تعریف کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر