سوتیلی ماں نے 2 کمسن بچیاں نہر میں پھینک دیں‘ ایک ہلاک

سوتیلی ماں نے 2 کمسن بچیاں نہر میں پھینک دیں‘ ایک ہلاک

گگو منڈی (نامہ نگار )گگو منڈی کے نواحی گاؤں 359۔ای ۔بی میں گزشتہ شب سوتیلی ماں نے دو کمسن بچیوں کو نہر میں پھینک دیا تین سالہ کرن ہلاک پانچ سالہ سنیتا کو اہل دیہہ نے بچا لیا ۔گزشتہ شب آ ٹھ بجے کے قریب چک نمبر 359۔ای ۔بی کی رہائشی عاصمہ زوجہ مبشر مسیح نے مبینہ طور پر سوتیلی بیٹیوں کو گاؤں کے قریب سے گزرنے والی نہر میں پھینک دیا عینی شاہد گدی نشین پیر اصغر اور سخی (بقیہ نمبر26صفحہ7پر )

سرور نے بتایا کہ وہ راجباہ پر موجود تھے کہ ایک کمسن بچی کو نہر میں غوطے کھاتے دیکھا تو اسے نکال لیا بچی نے اپنا نام سنیتا بتایا اور کہا کہ میری سوتیلی ماں نے مجھے اور میری بہن کرن کو نہر میں پھینکا ہے ۔پیر اصغر نے اہلیان دیہہ کو مطلع کیا تو لوگوں نے نہر میں دوسری بچی کی تلاش شروع کر دی جس کی لاش جائے وقوعہ سے دو فرلانگ کے فاصلے پر ملی اہلیان دیہہ نے مقامی پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے موقع پر پہنچ گئی ۔اس سلسلہ میں بچیوں کے والد مبشر مسیح کا کہنا ہے کہ ہم دھان کی فصل کی کٹائی کر رہے تھے اور بچیاں قریب سے گزرنے والی نہر کی پٹری پر کھیل رہی تھیں جو کھیلتے ہوئے نہر میں گر گئیں پولیس نے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ۔

بچیاں نہر

مزید : ملتان صفحہ آخر