چکوال،71یوسیز کی مخصوص نشستوں پرانتخابات19نومبر کوہونگے

چکوال،71یوسیز کی مخصوص نشستوں پرانتخابات19نومبر کوہونگے

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کونسل چکوال اور چھ میونسپل کمیٹیوں میں مخصوص نشستوں کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد اب ضلع چکوال کی71یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات19نومبر کو ہوں گے، اس ضمن میں متعدد نشستوں پر امیدوار غیر سرکاری طور پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں جبکہ آٹھ سے دس یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر پولنگ ہوگی، مسلم لیگ ن کو اپنی حریف جماعتوں پر واضح بر تری حاصل ہے ، پہلے ہی یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار غیر سرکاری طور پر بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے کچھ نشستوں پراپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ یونین کونسلوں کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان جاری کرے گا اور اس کے بعد تین دسمبر کو تمام نو منتخب امیدوار اپنے عہدو ں کا حلف اٹھائیں گے اور پھر اس کے بعد پنجاب کی آٹھ میونسپل کار پوریشن 36ضلع کونسلوں اور 182میونسپل کمیٹیوں میں میئرز ، چیئرمینوں ، ڈپٹی میئر اور وائس چیئرمینوں کے انتخابات ہوں گے اور اس طرح پنجاب میں بلدیاتی ادارے ان انتخابات کے بعد مکمل طور پر فنکشنل ہو ں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر