ملکی استحکام کیلئے نظریہ پاکستان کو فروغ دینا ہوگا،عبدالقیوم
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق وفاقی وزیر محمود علی کی دسویں برسی کے سلسلہ میں نظریہ پاکستان فورم راولپنڈی اور اسلام آباد کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک پاکستان کے سر گرم رکن محمود علی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا، تقریب میں نظریہ پاکستان اسلام آباد کے صدر سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم ، شاہد رشید ، پروفیسر نعیم قاسم، نظریہ پاکستان ضلع چکوال کے صدر راجہ مجاہد افسر، انجینئر عارف شیخ نے شرکت کی ،جبکہ تقریب سے قبل تمام شرکاء نے محمود علی کی قبر واقع اسلام آباد میں ان کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی، مقررین نے محمود علی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سپوت ڈھاکہ کے بعد 1983ء میں محمود علی نے تحریک تکمیل پاکستان شروع کی اور ان کا متحدہ پاکستان بنانا مشن تھا۔ جنرل عبدالقیوم نے مزید کہاکہ نظریہ پاکستان کو فروغ دیئے بغیر استحکام پاکستان نہیں ہو سکتا۔ نظریہ پاکستان ضلع چکوال کے صدر راجہ مجاہد افسر نے بتایا کہ محمود علی نے اپنی زندگی میں پانچ سے چھ بار ضلع چکوال کا دورہ کیا اور متعدد تقریبات میں شرکت کی ۔ تقریب سے سینئر صحافی جاوید صدیق اور معروف سکالر عرفان اکبر نے بھی خطاب کیا۔