انسانیت کی خدمت میں ہی عظمت ہے،صفدر ملک

انسانیت کی خدمت میں ہی عظمت ہے،صفدر ملک

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ائیر فاؤنڈیشن سکول بھون روڈ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ جمعہ کے روز لگایا گیا جس کا افتتاح نوجوان مسلم لیگی راہنما چوہدری سلطان حیدر نے کیا جبکہ اس موقع پر صدر لیبر فیڈریشن پنجاب چوہدری بلال اکبر خان ، جنرل کونسلر چوہدری معین اکرم ، چکوال چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر غلام محمد کہوٹ ، حاجی نور سلطان ، محمد ایوب اور راجہ محمد عمر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سینکڑوں مریضوں کی آنکھوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور ادوایات بھی مفت فراہم کی گئیں ۔ اس موقع پر ائیر فاؤنڈیشن سکول کے ڈائریکٹر صفدر ملک نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ہی عظمت ہے ایک مریض کو بھی آنکھوں کی روشنی مل گئی تو ہماری عاقبت کیلئے کافی ہے بعدازاں چوہدری حیدر سلطان نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیاتی اداروں کو مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی کامیابی وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے انشاء اللہ بلدیاتی اداروں کے ذریعے عوام کی خدمت کو مزید تیز کیا جائے گا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر