کوٹ قاضی کے قریب ٹریفک حادثہ کا مقدمہ درج،تفتیش شروع

کوٹ قاضی کے قریب ٹریفک حادثہ کا مقدمہ درج،تفتیش شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوٹ قاضی کے قریب ٹریفک حادثے کا مقدمہ لاوہ پولیس کے اے ایس آئی نذر حسین نے درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، شیر عالم ولد محمد شیر نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی جاوید جو کہ سندھ رینجر ز حیدر آبادمیں ملازمت کرتا ہے مذکورہ بد قسمت گاڑی نمبرLDS9988مانسہرہ سے کراچی جا رہا تھا جس کو ڈرائیور مجتبیٰ نہایت تیز رفتاری ،غفلت ، لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی کو قابو نہ کر سکا اور کوچ کوٹ قاضی پل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں سات مسافر جاں بحق اور 28شدید زخمی ہو گئے ۔