جہلم،بھاری بھرکم ڈمپروں نے روہتاس روڈ کا حلیہ ہی بگاڑدیا

جہلم،بھاری بھرکم ڈمپروں نے روہتاس روڈ کا حلیہ ہی بگاڑدیا

جہلم (نامہ نگار) روہتاس روڈ پر چلنے والے ڈمپر ، ٹرالوں نے نئی تعمیر ہونے والی سڑک کا بیڑہ غرق کر دیا، ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا آئے روز حادثات ہونے لگے۔جی ٹی روڈ تا ملوٹ چوک سڑک گھڑوں میں تبدیل علاقہ مکین ضلعی انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج شہریوں کا ڈی پی او ر ڈی سی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق چندماہ قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی جی ٹی روڈ تا ملوٹ چوک سڑک ڈمپروں ، ٹرالوں و دیگر گاڑیوں جو کہ تعمیراتی سامان لوڈ کر کے ملوٹ میں نصب کریش سے جہلم شہر و مضافاتی علاقومیں منتقل کرتے ہیں جسکی وجہ سے سڑک گھڑوں کی صورت اختیار کر چکی ہے تیز رفتار ٹرکوں و ڈمپروں کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں جہلم کے شہریوں نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تعمیراتی سامان سے لوڈ ٹرکوں کو ملوٹ چوک تا آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کی سڑک استعمال کرنے کا پابندبنایا جائے تاکہ چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو بھاری گاڑیوں سے اڑنے والی دھول مٹی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ بنایا جائے شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تعمیراتی سامان منتقل کرنے والی لوڈر گاڑیوں کے مالکان نے ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں سے گھٹ جوڑ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے با اثر ٹرانسپورٹر شہر کی سڑکوں پر موت کا رکش کرتے نظر آتے ہیں جبکہ ملوٹ چوک تا آشیانہ ہاؤسنگ روڈ ویران پڑی ہوئی ہے انتظامیہ کو چاہیے کہ شہریوں کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈمپروں ، ٹرالوں ، ٹریکٹر ٹرالیوں کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم روڈ استعمال کرنے کا پابند بنایا جائے۔تاکہ شہریوں کو پریشانیوں سے نجات حاصل ہوسکیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر