پی ٹی آئی یوتھ ونگ کو مزید مضبوط،منظم کرؤنگی،نبیلہ بٹ
جہلم(بیورو رپورٹ)یوتھ ونگ کو مزید مضبوط اور منظم کرنے کیلئے اپنا بھر پورکردارا داکروں گئی،قائدین نے مجھ پر اعتماد کیا اس پر پورا اترگئی ،نوجوانوں کی اکثریت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ہم چیئرمین عمران خان کی آواز کو گھر گھر پہنچائیں گے، ان خیالات کااظہار این اے پی پی 149یوسی 4پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین ونگ مرکزی راہنما نبیلہ بٹ نے جہلم کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ2002میں مجھے ایکس سینئر وائس صدر ڈسٹرکٹ ملتان ویومن ونگ کا عہدہ دیا گیا جس پر میں نے لبیک کہا اور پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا اپنے گھر لگایا میں نہ اس سے پہلے کسی پارٹی میں تھی اور نہ آئندہ کسی پارٹی میں جانے کا سوچا ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری محنت کا نتیجہ یہ ہے کہ ہم نے ملتان میں ایم این اے عامر ڈوگر این اے 149،ایم پی اے ظہیر خان اہل زہی این اے 149کی جیت سے آپ انداز ہ لگا سکتے ہیں میں نے اس وقت ڈور ٹو ڈور جا کر خواتین و حضرات سے ملی اور الحمد اللہ ہمارے حلقے میں ہماری جیت ہوئی, این اے 149پی پی 149یو سی 4کسی بھی خاتون کا مسئلہ ہو تو وہ مجھے بتاتی ہیں اور میں ترجیح بنیادوں پر اسے حل کروانے کی کوشش کرتی ہوں اسی وجہ سے خواتین بے حد مجھ سے پیار کرتی ہیں اور مجھ پر اعتماد بھی کرتی ہیں۔،میں نے زندگی میں پارٹی نہیں بدلی اور نہ ہی بدلوں گئی اگر میری موت ہو جائے تو قائدین پاکستان تحریک انصاف سے میری ریکوسٹ ہے کہ پارٹی کے جھنڈے کے ساتھ مجھے دفنایا جائے۔