چکوال،چہلم امام حسین ؑ کا حساس ترین جلوس پرامن ختم ہوگیا

چکوال،چہلم امام حسین ؑ کا حساس ترین جلوس پرامن ختم ہوگیا

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)امام حسین ؑ کے چہلم کے سلسلہ میں سترہ صفر کا حساس ترین جلوس جمعہ کے روز پرُ امن طورپر اختتام پذیر ہوگیا، اس جلوس کو گزارنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے غیر معمولی انتظامات کیے تھے اور جلوس کے تما م راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے اور راولپنڈی رینج پولیس سے بھی بھاری نفری منگوائی گئی تھی جبکہ پاک فوج کی دو کمپنیاں بھی ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی مدد کے لیے موجود تھی ، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ مہاجرین سادات پر اختتا م پذیر ہوا، جلوس کے راستوں کے علاقوں میں نیم کرفیو کا سامان تھا اور خار دار تاروں کے ذریعے تمام راستے بند کیے گئے تھے ، ضلع چکوال میں محرم اور صفر کا مرحلہ پرُ امن طو رپر اختتام پذیر ہونے پر عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر