ریسرچ اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے انجینئرنگ یونیورسٹی تعاون کیلئے تیار ہے :ڈاکٹر افتخار حسین

ریسرچ اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے انجینئرنگ یونیورسٹی تعاون کیلئے تیار ہے ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے کہا کہ ر یسرچ اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے ان کی یونیورسٹی سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس بات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دو روزہ انونشن ٹو انوویشن سمٹ (Invention to Innovation Summit) کی اختتامی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کی۔ انہوں مزید نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ اس سمٹ کے ذریعے جہاں انڈسٹری اور اکیڈیمیاکو قریب لانے میں مدد ملی ہے وہیں سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو بھی ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں جدت لانے میں یو ای ٹی پشاور ایک بڑا نام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ سمٹ میں پیش کئیے جانے والے کئی پراجیکٹس کو انڈسٹری کی طرف سے مستقبل کے لئے فنڈ بھی ملنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ ڈائریکٹر اورک (ORIC)یو ای ٹی پشاور ڈاکٹر سعید گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ سمٹ میں 26صنعت کاروں، 22یونیورسٹیوں اور26سکولوں نے اپنے سٹال لگا کر اپنی ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی نمائش کی۔ آخر میں مختلف ایوارڈ اور شیلڈ تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر رجسٹرار یو ای ٹی پشاور ڈاکٹر خضر اعظم ،ڈائریکٹر اورک (ORIC)یو ای ٹی پشاور ڈاکٹر سعید گل ، وائس چانسلر سیکاز (CECOS)یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر ریاض خٹک ،ڈین سیکاز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عظام العصر، اکیڈیمیا اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے علاوہ طلباء کی بڑی تعداد بھی پر موجود تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر