قائم علی شاہ کا حاجی عدیل کے انتقال پر اظہار افسوس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمااور سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سینئر سیاستدان اور اے این پی کے رہنما سابق سینیٹر حاجی عدیل کے انتقال پر گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عدیل ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے ۔ان کی ساری عمر جمہوری جدوجہد کی بحالی میں گزری۔ ان کی سیاسی کاوشوں اور جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آخر میں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور حاجی عدیل کے لئے مغفرت کی دعا کی۔