کراچی،قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم سلیمان کو سزائے موت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم سلیمان کو سزائے موت سنادی ہے ۔جمعہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفیع محمد پیرزادہ کی عدالت میں سلیم خان قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے شواہد کی بنیاد پر ملزم سلیمان کو سزائے موت سنادی جبکہ اقدام قتل کے الزام میں بھی ملزم کو 5سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ملزم نے سال 2012میں 22سالہ سلیم خان کو قتل کیا تھا اور واردات کے بعد خیبرپختونخوا فرار ہوگیا تھا ۔ملزم سلیمان کے خلاف شرافی گوٹھ تھانے میں قتل کا مقدمہ درج تھا ۔پولیس نے ملزم کو ڈسٹرکٹ جیل صوابی سے 2013میں گرفتار کیا تھا ۔