ایجنسی ایجوکشن آفیسر جدون وزیر کے خیبر ایجنسی تحصیل جمرود کے مختلف سکولوں کے اچانک دورے

ایجنسی ایجوکشن آفیسر جدون وزیر کے خیبر ایجنسی تحصیل جمرود کے مختلف سکولوں ...

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)ایجنسی ایجوکشن افیسر جدون وزیر نے خیبر ایجنسی تحصیل جمرود کے مختلف سکولوں کے اچانک دورے کئے اور اس موقعے پر انہوں نے ٹیچر زاور طلباء کی کارکردگی دیکھی۔اس موقعے پر انہوں نے بعض غیر حا ضراستاذہ کی تنخواہ بند کرنے کی احکامات جاری کئے جبکہ بعض استاذہ کی ایک ایک دن کی تنخواہ کاٹ دیاس موقع پر جدون خان وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اتعلیم خیبر میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ایسی طرح تما م سکولوں کے اچانک دورے کئے جائنگے اور تمام اساتذہ کو چاہے کہ سکولوں میں اپنی حاضری یقینی بنائے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر