ماجو معاشیات کا چار سالہ ڈگری پروگرام شروع کرے گی

ماجو معاشیات کا چار سالہ ڈگری پروگرام شروع کرے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے اکنامکس اینڈ سوشل سائینسز کے شعبہ کی جانب سے اگلے سال جنوری میں شروع ہونے والے نئے سیمسٹر سے چار سالہ نیا ڈگری پروگرام بی ایس (اکنامکس) شروع کیا جارہا ہے۔ یہ بات ماجو کے اکنامکس اینڈ سوشل سائینسز کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر شفیق الرحمان نے جمعہ کے روز یونیورسٹی کیمپس میں بورڈ آف اسٹیڈیز کے اجلاس کی صدارت کرے ہوئے بتائی۔انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ اس پروگرام کو شروع کرنے کی ضرورت کافی عرصہ سے محسوس کی جارہی تھی اور ہم نے اس کا نصاب نہ صرف ملک کو دپیش معاشی مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ترتیب دیا ہے بلکہ اس میں عالمی تقاضوں کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔چار سالہ بی ایس (اکنامکس) ڈگری پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایسے ماہر معاشیات تیار کرنا چاہتے ہوں جو نہ صرف عالمی سطح پر کام کرنے کی اہلیت رکھتے ہوں بلکہ اعلی اخلاقی قدروں کے بھی حامل ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم معاشرہ کے لئے باصلاحیت افراد کی تیاری کے لئے انھیں وہ تمام مواقع بھی فراہم کرینگے کہ جو کہ انھیں انڈر گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ معاشیات کے شعبہ میں اپنی اہلیت کو بھی ثابت کرنے کے قابل بنا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں سے بی ایس (اکنا مکس) کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد طلبہ مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے ایم بی اے پبلک فنانس، ایم ایس اکنامکس اینڈٖ فنانس،ایم ایس فنانشل انجینئرنگ، ایم ایس پراجیکٹ مینجمنٹ، ایم ایس انٹرنیشنل فنانس اور اسلامک فناس کے علاوہ اسلامک معیشت کے ڈگری پروگراموں میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں۔ڈکٹر شفیق نے مزید بتایا کہ بی ایس (اکنامکس) کے تمام طلبہ کے لئے چھ تا آٹھ ہفتوں کی انٹرنشپ لازمی ہوگی جس کا انتظام م ماجو کا پلیسمنٹ آفس کرے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر