پاک افواج بھارتی عزائم کو خاک میں ملادے گی ،ثروت اعجاز قادری

پاک افواج بھارتی عزائم کو خاک میں ملادے گی ،ثروت اعجاز قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاک افواج اور عوام بھارتی ناپاک عزائم کوہر سطح پر خاک میں ملادینگے ،پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر پوری قوم کو فخر ہے ، پاکستان کے خلاف چال بازی ، مکاری اور دہشتگردی بھارت کو خطرناک ثابت ہوگی ،وطن عزیز کی سلامتی ،بقاء اور ترقی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ،پاک بحریہ نے بھارتی میرین کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک کر پیچھے دھکیل دیا ،پاکستان نیوی اینٹی سب میرین وارفیئرکی شاندار صلاحیتوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،بھارت غیر اعلانیہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے سے باز رہے اینٹ کا جواب پتھرسے دینا جانتے ہیں، پاکستان کی بحری ،فضائی ،بری افواج کا پوری دنیا میں لوہا مانا جاتا ہے ،پاکستان کے عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ملک کی سلامتی ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک بحریہ کی اعلیٰ کارکردگی کہ بھارتی میرین کو سمندری حدود میں داخل ہونے نہ دینا اور بروقت کاروائی پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کی افواج کے ساتھ عوام بھی بھارتی سازشوں اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی غیر اعلانیہ جارحیت کا نوٹس لے ،بھارت پاکستان کے اندر ،سرحدوں پر اور سمندری حدود میں دہشتگردی کے ناپاک عزائم رکھتا ہے ،بھارت کی دہشتگردی اور غیر اعلانیہ جارحیت سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہے ،پاکستان کے عوام سی پیک کو مکمل اور کشمیر پر اصولی موقف کے حوالے سے اپنی افواج اور حکومت کے ساتھ ہیں،ملک دشمن قوتوں کو ان کے انجام تک پہنچاکر دم لیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر