زونگ کا ایشیاء مینجمنٹ کانفرنس2016 کا کامیاب انعقاد

زونگ کا ایشیاء مینجمنٹ کانفرنس2016 کا کامیاب انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک زونگ نے لاہور میں پانچویں سالانہ ریجنل ایشیاء مینجمنٹ کانفرنس 2016کے آرگنائزرز کے باہمی اشتراک سے بطور کمیونیکیشن پارٹنر اس کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا۔وزارتِ منصوبہ بندی، ڈویلمپمنٹ و اصلاحات اور سرمایہ کاری بورڈ نے بھی اس کانفرنس کے انعقاد میں تعاون فراہم کیا۔اس سال کی کانفرنس کا موضوع' مستقبل کا تخیل' تھا۔ جنوبی ایشیاء کے 800 سے زائد وفود ہر سال اس کانفرنس میں شرکت کرتے ہیں۔زونگ ،جو ملک بھر میں تیز ترین 4Gسروسز فراہم کر رہا ہے ،نے اس موقع پر اپنا ایکسپیرئنس زون قائم کیا جہاں پر حاضرین کے براہِ راست مشاہدے کیلئے جدید ترین وڈیو کانفرنسنگ، ہیلتھ کیئر یونٹ، پُش ٹو ٹاک،سمارٹ میٹرنگ سلوشنزسمیت متعدد سہولیات و سروسز مہیا کی گئی تھیں۔اس کے ساتھ ساتھ حاضرین نے زونگ کی تیز ترین ڈیٹا سروسز سے بھی استفادہ کیا۔واضح رہے کہ زونگ نے حال ہی میں اپنے 4G نیٹ ورک کی کوریج کا دائرہ کارملک بھر کے 200سے زاہد شہروں تک بڑھایا ہے جبکہ پی ٹی اے نے بھی زونگ کو وائس اورڈیٹا سروسز کی مد میں نمبر ون کے اعزاز سے نوازا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ زونگ نے مثبت سماجی تبدیلی کے حوالے سے گزشتہ کچھ عرصے سے نہایت تیزی سے کام کیا ہے تاکہ معاشرہ میں بہتری لائی جا سکے۔دیگرکارپوریٹ اداروں کے ساتھ ملکر ایشیاء مینجمنٹ کانفرنس کا انعقاد زونگ کے اسی عزم کا عیادہ ہے کہ کمپنی پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کی بہتری کیلئے انتہائی پر عزم ہے۔