ٹڈاپ اسکینڈل کیس ،طارق اقبال پوری کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم

ٹڈاپ اسکینڈل کیس ،طارق اقبال پوری کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل کیس کے50 سے زائد مقدمات میں ملزم طارق اقبال پوری کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منسوخ کردی ہے ۔جمعہ کو کراچی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کیس کے 50 سے زائد مقدمات کی سماعت ہوئی عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے فرنٹ مین ملزم طارق اقبال پوری کے ضمانتی مچلکے ضبط کرتے ہوئے ضمانت منسوخ کردی ۔واضح رہے ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں 2008 میں تمام ملزمام پر فریڈ سبسڈی ٹیکس کی مد میں 7 ارب روپے کی کرپشن کرنے کا الزام تھا جبکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا 25 سے زائد مقدمات میں نام شامل ہے دیگر مفرور ملزمان میں فیصل صدیقی سابق سیکیرٹری ٹڈاپ جاوید انوار خان سمیت 12 مفرور ملزمان شامل ہیں عدالت نے ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں 14 دسمبر 2015 کو طارق اقبال پوری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا ملزم کا عدالت میں مسلسل بلانے پر پیش نہ ہونے کے باعث ضمانت منسوخ کردی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر