شاہین ایئرکااسلام آباد اور مدینہ منورہ کے درمیان پروازوں کا آغاز

شاہین ایئرکااسلام آباد اور مدینہ منورہ کے درمیان پروازوں کا آغاز

کراچی(اکنامک رپورٹر) اپنے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ شاہین ایئرانٹرنیشل نے اسلام آباد اور مقدس شہر مدینہ منورہ کے درمیان ہفتہ میں دو بار پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ مدینہ منورہ کے لیے ہفتہ میں دو پروازوں کا آغاز مسافروں کی جانب سے پروازوں کی طلب میں اضافہ کی بنا پر کیا گیا ہے۔اسلام آباد اور مدینہ منورہ کے درمیان پہلی پرواز NL705 165مسافروں کو لے کربے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے صبح 0915 بجے روانہ ہوئی۔اس موقع پر کمپنی کے نمائندے نے مسافروں کو خصوصی تحائف بھی دئیے۔مدینہ منورہ میں پروازکا استقبال کرتے ہوئے شاہین ایئر انٹرنیشنل کے اسٹیشن منیجر فیصل احمد خان نے کہا:’’مدینہ منورہ کے لیے ہفتہ میں دو پروازوں کا آغاز ہماری کمپنی کے لیے ایک بابرکت اقدام ہے۔ہم نے اس بات کا مشاہدہ کیا تھا کہ بہت سے لوگ اسلام آباد سے اس مقدس زمین تک براہ راست پرواز کرنا چاہتے ہیں۔ہماری جانب سے کی جانے والی ہر کوشش ہمارے مسافروں کے لیے ہے، لہٰذا ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم ہفتہ میں دو پروازوں کا آغاز کریں گے تاکہ ان کو زیادہ سہولتیں فراہم کر سکیں۔‘‘اس سے قبل، حج آپریشن2016 1437) ہجری) کی کامیاب تکمیل پر شاہین ایئر انٹرنیشنل کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف حج پاکستان کی جانب سے تعریفی سند بھی عطا کی جا چکی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر