آئی آئی چندریگر روڈ ، بم کی جھوٹی اطلاع پر شدید خوف و ہراس

آئی آئی چندریگر روڈ ، بم کی جھوٹی اطلاع پر شدید خوف و ہراس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مصروف ترین شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈپرواقع اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں بم کی اطلاع کے باعث علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی اور شاہین کمپلیکس سے ٹاور تک روڈبند کردیا گیاتاہم بعدازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاشی کے بعد کلیئرقراردے دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کراچی کی مصروف تجارتی شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ایک بلڈنگ میں بم کی اطلاع کے باعث افراتفری مچ گئی اور شاہراہ کو شاہین کمپلیکس سے ٹاور تک ٹریفک کی آمد روفت کے لیے بند کردیا گیا ۔تاہم تلاشی کے بعد بلڈنگ کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔ڈی آئی جی جنوبی آزاد خان کے مطابق آئی آئی چندریگرروڈ پر بلڈنگ کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی تھی،جس کے بعد احتیاطی تدابیرکے طور پرروڈ کوبندکیا گیا تھا اور بلڈنگ کی تلاشی کے بعد اسے کلیئرکردیاگیا ہے۔آئی آئی چندریگرروڈ بند کیے جانے کے باعث اطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام جام ہوگیا، جو بعد میں بحال ہوگیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر