اسٹیٹ لائف کی بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کی وضاحت

اسٹیٹ لائف کی بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کی وضاحت

کراچی (اکنامک رپورٹر) PAC کے چیئرمین سید خورشید شاہ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور نیشنل انشورنس کارپوریشن لمیٹڈ نے گذشتہ دس سالہ کارکردگی پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔ میٹنگ کے دوران چیئرمین اسٹیٹ لائف شعیب میر نے گذشتہ دنوں مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن LINO 1972 کے مطابق کام کررہی ہے۔ ادارے نے تین ذرائع سے جن میں پریمیئم، انویسٹمنٹ انکم اور رینٹل انکم شامل ہے، کے ذریعے سال 2006 میں 30.83 بلین ریونیو حاصل کیا تھا جو سال 2015 میں بڑھ 140 بلین تک پہنچ گیاہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر