ادویات خوردبرد کیس ،سعید غنی کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت

ادویات خوردبرد کیس ،سعید غنی کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ محنت میں ادویات کی خوردبرد کے کیس کی سماعت کے دوران مشیرمحنت سندھ سنیٹرسعیدغنی کوجواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت25نومبر تک ملتوی کردی ہے۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس جنید غفار کی عدالت میں سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن میں ادویات میں خورد برد سے متعلق سماعت ہوئی عدالت میں سینیٹر سعید غنی کے ہمراہ محکمہ صحت کے افسران بھی پیش ہوئے عدالت میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی میں ادویات میں خورد برد میں درخواست گزار خود ملوث ہے جس نے درخواست لگائی اس نے مجھے خود دو کروڑ کی آفر کی جبکہ درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ دواؤں کی خریداری میں چھیاسی کروڑ سے زائد کی خورد برد کی گئی جبکہ عدالت میں سعید غنی کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے مہلت دیتے ہوئے سماعت 25نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر