ہواوے کے زیراہتمام الحمرا آرٹس کونسل میں کنسرٹ26نومبر کو ہوگا

ہواوے کے زیراہتمام الحمرا آرٹس کونسل میں کنسرٹ26نومبر کو ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دنیا میں اسمارٹ فونز کے سرکردہ پروائیڈراورٹیلی کام تخلیق کار ہواوے کی جانب سے لاہور کے الحمر�آرٹس کونسل میں 26نومبر کو ایک زبردست کنسرٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔اس شو کی میزبانی فہد شیخ کرینگے جبکہ شو میں ٹیلنٹڈ جج صاحبان کا پینل بھی موجود ہوگا جو کہ ملک کے معروف گلوکاروں اور موسیقاروں پر مشتمل ہے،اس شو میں ہواوے لائیو مہم کے دوران ملک کے مختلف تعلیمی اداروں اور مشہور مقامات سے ہواوے فلوٹ اور ہواوے ایپ کے ذریعے منتخب کی گئی آوازوں میں سے کسی ایک حتمی آواز کاانتخاب کیا جائیگا۔اس کنسرٹ کو دیکھنے کیلئے ابھی سے لوگ انتہائی بے چین ہیں اور یقینی طور پر تین وجوہات کی بناء پر اس کنسرٹ کو دیکھنے کا موقع کسی طور پر نہیں کھویا جاسکتا۔اس کنسرٹ میں معروف ججز کا پینل موجود ہے جس میں امانت علی،نبیل شوکت،عدیل چودھری اور علی سیٹھی شامل ہیں،ان چاروں کا شمار ملک میں موسیقی کے شعبے کے انتہائی مایہ ناز افراد میں کیا جاتا ہے ،اس کنسرٹ میں شامل ہونے کی دوسری اہم وجہ اس شو میں پیش کئے جانے والے دس فائنلسٹ ہیں جن کا انتخاب ہواے لائیو مہم اور ہواوے ایپ کے ذریعے کیا گیا ہے ،یہ تمام افراد ججز کی کڑی جانچ پڑتال کے بعد سامنے آئے ہیں اور یقینی طور پر حاضرین کو انتہائی زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا،

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر