بونیر میں پولیو مہم کی وجہ سے جشن فیسٹیول ملتوی
بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بونیر میں 23 نومبر کو پولیو مہم کی وجہ سے صحت افزا مقام شہیدے سر میں ہونے والا چار روزہ جشن بونیر فیسٹول ملتوی کردیا گیا ،ائندہ تاریح کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ،ابتک کئے گئے تمام انتظامات میں بھر پور تعاون کرنے پر تھصیل کونسل گاگرہ کے تمام ممبران کا مشکور ہوں۔تحصیل ناظم سید سالار جہان کا منعقدہ اجلاس سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق قائم مقام ڈپٹی کمشنر شہاب خامد کے زیر صدارت میں اہم اجلاس جرگہ ہال بونیر میں منعقد ہو اجس میں تمام محکموں کے سربراہان کے علاوہ تھصیل ناظم گاگرہ سید سالار جہان اور تھصیل کونسل گاگرہ کے ممبران نے شرکت کی ،قائم مقام ڈی سی بونیر نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ 23 نومبر کو بونیر میں پولیو مہم کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کی گئی ہے جبکہ 24 نومبر سے 27 تک تک شہیدے سر میں جشن بونیر کے نام سے جو فیسٹول منعقد کیا جارہاتھا اس فیسٹول کو ملتوی کردیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ فیسٹول کے انعقاد کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔اس موقع پر تحصیل ناظم گاگرہ سید سالار جہان نے کہا کہ ابتک فیسٹول کے لئے جتنے انتظامات کئے گئے تھے اس میں بھر پور ساتھ دینے پر تمام تھصیل کونسل گاگرہ کے ممبران اور ضلع کے تمام محکموں کے سربراہان کے تعاون کا مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ پولیو مہم بھی ہمارا قومی فریضہ ہے ۔فیسٹول کے انعقاد کا اعلان بعد میں کیاجائے گا ۔