نجی ہسپتالوں کے قیام سے سرکاری ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوجائیگا ،ڈاکٹر ضیاء الاسلام

نجی ہسپتالوں کے قیام سے سرکاری ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوجائیگا ،ڈاکٹر ضیاء ...

مردان( بیورورپورٹ ) باچاخان میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل اورممتاز معالج پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الاسلام نے کہاہے کہ نجی ہسپتالوں کے قیام سے سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہونے میں مدد مل رہی ہے اور جدید طبی سہولیات سے امراض کی تشخیص ہورہی ہے وہ شمسی روڈ پر السید میڈیکل سنٹر کے افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر مصنف شاہ نے کی جبکہ ڈاکٹر حافظ عزیز احمد قاضی ،سید شہاب باچا اورڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر اقبال ہوتی ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا پروفیسر ڈاکٹر حافظ ضیاء الاسلام نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے اور نجی شعبے میں ہسپتالوں کا قیام ایک خوش آئندامرہے کیونکہ سرکاری شعبے میں قائم طبی مراکز پر بہت زیادہ بوجھ ہے انہوں نے کہاکہ مردان کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر طبی سہولیات ازحدضروری ہیں انہوں نے السید میڈیکل سنٹر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اورمریضوں کو دی جانے والی سہولیات اورلبیارٹری کا جائزہ لیا اورکہاکہ پرائیوٹ ہسپتالوں میں غریب مریضوں کا خصوصی خیال رکھاجاناچاہئے تاکہ انہیں کم سے کم اخراجات پر صحت کے بہتر سہولیات مسیرہوں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر